تجاوزات کیخلاف آپریشن کے متاثرین کو متبادل دکانیں الاٹ

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے متاثر ہونے والوں کو متبادل دکانیں الاٹ کردی گئیں، قرعہ اندازی تقریب میں تاجروں نے احتجاج شروع کردیا، بدنظمی دیکھتے ہی میئر اور کمشنر کراچی اٹھ کر چلے گئے۔

کراچی ميں تجاوزات کيخلاف آپريشن سے متاثرہ 1400 سے زائد دکانداروں کو متبادل جگہ الاٹ کردی گئی، اس موقع پر تاجروں نے احتجاج بھی کیا۔

نام نہاد قرعہ اندازی نامنظور کے بینرز اٹھا کر تاجروں نے غصے کا اظہار کیا تو میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی اٹھ کر چل ديے۔

میئر کراچی بولے غلط فہمی میں نہ رہيں سب کو دکانيں ديں گے، وزیر اعلی سندھ اور لوکل گورنمنٹ کی رہنمائی ساتھ ہے، عدالت نے سندھ حکومت کو متاثرین کو متبادل دکانیں دینے کی ذمےداری دی تھی۔

ENCROACHMENT

MAYOR KARACHI

Allotment Balloting

Tabool ads will show in this div