پاکستان کی سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز
پاکستان کی سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگیا۔ زولاجیکل سروے آف پاکستان کی عمارت میں 8 کلو واٹ کا سولر پلانٹ نصب کرکے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔
وزارت موسمیاتی تبدیلی نے زولاجیکل سروے آف پاکستان کی عمارت میں پہلا آٹھ کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کر کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔
پاکستان کا تیار کردہ یہ سولر سسٹم ابتدائی طور پر زولاجیکل سروے آف پاکستان کی عمارت میں 60 فیصد بجلی فراہم کرے گا۔
متبادل توانائی کے طور پر سولر انرجی پر منتقلی کا یہ سلسلہ یہیں نہیں تھمے گا۔ پاکستان کے تمام سرکاری ادارے اسی ٹیکنالوجی پر منتقل ہوں گے۔
اس ایک عمارت کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس منصوبے کو ملکی سطح پر پھیلا کر بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد مل سکتی ہے۔