جڑواں شہروں میں سیاہ بادلوں کا راج،بارش کا امکان

اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردونواح میں کالے بادلوں کا راج ہے۔ دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی میں بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی نے بھی انٹری ڈال دی ہے۔

جڑواں شہروں میں  سرد ہوائیں  جلوے بکھیر رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خوشگوار موسم نے شہریوں کو تفریحی مقامات کی جانب رخ کرنے پر مجبورکردیا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا ، فیصل آباد، پشاور میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

MET OFFICE

islamabad weather

Tabool ads will show in this div