Technology

آسٹریلیا میں شمسی توانائی کے گھریلو صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی

آسٹریلیا میں شمسی توانائی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے والے گھریلو صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

 توانائی کی لاگت میں اضافہ کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ متبادل توانائی کے ذرائع استعمال کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں سولر انرجی کا رخ کررہے ہیں جو کم لاگت اور ماحول دوستانہ ہے۔

آسٹریلیوی حکام کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کے استعمال سے بجلی پر سالانہ 540 ڈالر کی بچت ہوگی۔ سولر پاور سسٹم کی بدولت بجلی کے استعمال کا نظام صارفین کے اپنے ہاتھوں میں ہوگا جنہیں توانائی کے بل کے حوالہ سے خاطر خواہ بچت بھی حاصل ہوگی۔

سوشل میڈیا سمیت اشتہارات کے ذریعہ لوگو ں میں شمسی توانائی کی اہمیت کے متعلق آگاہی مل رہی ہے اور مختلف کمپنیاں کم لاگت کے سولر پینل تیار کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

solar technology

Tabool ads will show in this div