نیو کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ایم کیو ایم کارکن کی تدفین کر دی گئی
نيو کراچي ميں پیر 11 فروری کی رات فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کارکن کی تدفین گزشتہ روز مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔
شکيل انصاري کي نمازِ جنازہ میں پارٹي رہنماؤں، رابطہ کميٹی، قومي اور صوبائي اسمبلي ارکان نے بھي شرکت کي۔
ايم کيوايم کارکن شکيل انصاري کو پیر کی رات نامعلوم افراد نے نيو کراچي يو سي آفس ميں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ شکيل نے اپنے پسماندگان ميں بيوہ اور تين بچوں کو چھوڑا ہے۔
نیو کراچی میں ایم کیوایم کے یوسی آفس کے باہر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
نماز جنارہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ايم کيو ايم پاکستان کے رہنما فيصل سبزواري نے کہا کہ امن کےلیے جان ہتيھلي پر رکھ کر سياست کر رہے ہيں۔
واقعے کا مقدمہ شکیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے واقعے کے خلاف جمعرات 13 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔