ارشاد رانجھانی ہلاکت کیس، ملزم کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ارشاد رانجھاني ہلاکت کيس ميں ملزم رحيم شاہ کا چار روزہ جسماني ريمانڈ منظور کرليا گيا، پيشي کے وقت ملزم کومشتعل افراد نے تھپڑبھي مارديا ۔

ملير کورٹ ميں سخت سيکيورٹي حصار ميں يوسي چيئرمين رحيم شاہ کو ارشاد رانجھاني قتل کيس ميں پيشي کے لئے لايا گيا۔

عدالتي احاطے ميں رحيم شاہ کے خلاف شديد نعرے بازي کي گئي، مشتعل شخص نے تو رحيم شاہ پر تھپڑ بھي مار دیا، عدالت نے ملزم رحیم شاہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرليا۔

دوسري جانب ارشاد رانجھاني کي ہلاکت کي کي جوڈيشل انکوائري کے معاملے ميں سندھ ہائيکورٹ نے سندھ حکومت کو تحريري جواب دے ديا۔

رجسٹرار سندھ ہائيکورٹ نے موقف اپنايا کہ عدالت براہ راست جوڈیشنل انکوائری کرانے کا اختیار نہیں رکھتی، يہ اختيارمتعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ہے سندھ حکومت چاہے تو سيشن جج سے رجوع کرسکتي ہے۔

bhains colony

IRSHAD RANJHANI

Raheem Shah

Jeay Sindh Tehreek

Tabool ads will show in this div