وزیر اعظم عمران خان سے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد راحیل شریف کی اہم ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و استحکام اور اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان کے مضبوط کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو خوب سراہا۔

اس سے قبل راحیل شریف کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی۔ راحیل شریف نے دہشت گردی کےخلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ وزیر خارجہ نےعلاقائی امن و سلامتی کےلیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

کمانڈر اسلامی فوجی اتحاد پارلیمنٹ بھی پہنچے جہاں ان کی ملاقات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ہوئی، ملاقات میں راحیل شریف نے فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، یہ اتحاد دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کےلیے کوششوں کو مربوط بنائیں گا۔

راحیل شریف کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف وفد سمیت 11 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جو کہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ گزشتہ روز راحیل شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

اسلامی فوجی اتحاد 15 دسمبر 2015 کو تشکیل دیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شریک تھے تاہم بعد میں تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان پہنچ گئے

پاکستان فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا کمانڈر نامزد کیا گیا اور اس وقت وہ اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

RAHEEL SHARIF

Islamic military alliance

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div