ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہل کار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے شہید اہل کاروں کی تعداد چار ہوگئی، حملے میں ایس ایچ او طاہر خان سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے موبائل پر فائرنگ کردی،جس سے تین اہل کار موقع پر جاں بحق، جب کہ ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی، جنہوں نے معمول کے گشت پر مامور موبائل کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں اہل کاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں ایک اور اہل کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

جاں بحق اہل کاروں کی شناخت سرفراز، ڈی ایف سی میر باز، کانسٹیبل آصف نواز اور ڈرائیور جاوید کے ناموں سے کی گئی، جب کہ زخمی ایس ایچ او کا نام طاہر خان ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی راہ گیروں کا نام یاسین اور حمید ہے۔

 

ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکے لگا کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 2019 میں اسی علاقے میں اب تک 10 اہلکاروں کو شہید کیا گیا ہے۔ اہل کاروں کو پے در پے نشانہ بنانے کے بعد اعلی حکام کی جانب سے پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

 

جاری ہدایات میں یہ بات واضح طور پر کہی گئی تھی کہ اہل کار سڑک کنارے نہ گاڑی چلائیں اور نہ گاڑی روکیں، دوران پیٹرولنگ تمام اہل کار ہیلمٹ کا استعمال کریں اور گنوں کو لوڈ رکھیں۔

police mobile

DERA ISMAIL KHAN

Tabool ads will show in this div