شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، راجہ ریاض

شيخ رشيد کو پبلک اکاؤنٹس کميٹي کے رکن بنانے کے خلاف پي ٹي آئي سے ايک اور آواز آگئي ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ رياض نے کہا کہ شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کے ارکان موجود ہیں۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریںگے، جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا پی اے سی میں وہ کام ہوگا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننا چاہتے ہیں اور انھوں نے شہباز شریف کی بطور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مخالفت کی ہے۔
shaikh rasheed ahmed
Raja riaz
تبولا
Tabool ads will show in this div