عمران خان کی کابینہ کا سب سے اسٹائلش منسٹر؟

سیاست کی باگ دوڑ سنبھالنے والوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ عوامی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہوئے ان کے حل کیلئےاقدامات کریں گے، لیکن اگر وفاقی وزرا ذاتی زندگی میں کوئی ایسا کام کرتے نظر آئیں جس کی توقع عوام ان سے نہ رکھتے ہوں تو پھرانہیں تنقید کا نشانہ بننے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں جس کی وجہ بنی ہے ان کی لگژری اسپورٹس کار، عوام کیلئے ایک وزیر کا اسپورٹس کار میں بیٹھنا خاصی حیرت کا باعث بن رہا ہے لیکن اس اسٹائل پر انہیں کابینہ کا ’’موسٹ موسٹ اسٹائلش منسٹر‘‘ بھی کہا گیا۔

پاکستانی روپوں میں اس گاڑی کی قیمت تقریبا ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرفیصل واوڈا کی ان تصاویر کے حوالے سے خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صارفین حکومت کے ’’سادگی ‘‘ اپنانے کے دعوؤں اور وزراٗ کی جانب سے ہی ان دعوؤں کی نفی پر خاصے مایوس ہیں۔

پیلی ٹیکسی اسکیم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک خاتون صارف نے کہا کہ وفاقی وزیر نے گزر بسر کیلئے پیلی ٹیکسی چلا کر سادگی کی مثال قائم کردی۔

 

فیصل واوڈا کے اسٹائل کو دیکھتے ہوئے ایک صارف نے تو اسے فلم کی شوٹنگ قرار دے دیا۔

   

عوام نے اتنی مہنگی کار دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر کے ذریعہ آمدن پر بھی سوالات اٹھائے۔

   

ایک صارف نے خاصے کڑے الفاظ میں حکومت کی سادگی والی پالیسی کو نشانہ بنایا۔

       

تنقید کے علاوہ ایسی ٹویٹس بھی سامنے آئیں جن میں فیصل واوڈا کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا سب سے اسٹائلش منسٹر قرار دے دیاگیا۔

اس سے قبل بھی فیصل واوڈا خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران معاملے کی حساسیت کے باوجود وہ دوران آپریشن بلٹ پروف جیکٹ اور پستول لیکر پہنچ گئے تھے۔

اس کے علاوہ انہیں پروٹول کول کی گاڑیوں کے ہمراہ خود ہیوی موٹر سائیکل پر شہر کا چکر لگانے پر بھی خوب سننی پڑی تھیں۔

PTI

trolling

Tabool ads will show in this div