اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3جاں بحق

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکڑایف ٹن میں کار پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا شناخسانہ ہے ۔

پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار نجمہ اسکی بیٹی سدرہ ممتاز اپنے ڈرائیور محمد نزیرکے ہمراہ ایف ٹن  سے گزر رہے تھے کہ گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور ڈرائیورشدید زخمی ہوگئے۔

تينوں زخمی  پمز اسپتال ميں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔  پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون نجمہ پرگزشتہ برس جولائی میں بھی حملہ ہوا تھا، اورخاتون کی درخواست پرتھانہ شالیمار پولیس نے اسکے سابق شوہر مظہرکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا ۔

پولیس کے مطابق امکان ہے کہ خاتون کا سابق شوہر حملہ ميں ملوث ہے۔ سماء


اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 3جاں بحق

میں

کی

پر

MQM

سمیت

elections

karzai

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div