ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ کی شادی کی تصاویر منظر عام پر

ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ گزشہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے آج ان کے ولیمہ کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ کے ولیمہ کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوئی ، جس میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ، ولیمہ میں کرکٹر اپنے قبلے کی روایتی پگھڑی باندھے نظر آئے ۔

جمرات کے روزان کے نکاح کی سادہ سی تقریب کراچی میں ہوئی تھی جبکہ ان کی بارات کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی تھی جس میں وہ  انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

مزید جانیئے: ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ دولہا بن گئے

چھبیس سالہ میر حمزہ نے اکتوبر میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ہے، انھوں نے اب تک ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیلا ہے۔فرسٹ کلاس میں میر حمزہ نے اب تک 59 میچز کھیلے ہیں اور وہ 282 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

میر حمزہ گزشتہ برس ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کا حصہ تھے ۔

Test cricketer

Mir Hamza

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div