راحیل شریف کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

بڑے دورے سے پہلے بڑے نام پاکستان پہنچنے لگے، اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد کے بڑے دورے سے پہلے بڑے نام پاکستان پہنچ گئے، جنرل راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد ہوئی ہے ، آرمی چیف کے ساتھ بیٹھک میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے، آرمی چیف انسداد دہشت گردی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کے معترف ہوئے کہا علاقائی امن کیلئے بھی اسلامی فوجی اتحاد کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیرمارٹن کوبلرنے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی امن واستحکام اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن سفیرنے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کو سراہتے ہوئے کہا امن و امان کے قیام سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحول معاشی سرگرمیوں کیلئے سازگارہے۔

RAHEEL SHARIF

MOHAMMAD BIN SALMAN

QAMAR JAVED BAJWA

Ahmad Al Mohammad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div