وزیراعلیٰ بلوچستان کی صحت اور تعلیم میں فوری بہتری کی ہدایت

 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ تعلیم میں وزیراعلیٰ انیشیٹیوز کی طرز پر محکمہ صحت میں بھی تحصیل اور ضلع کے ہسپتالوں کی بہتری کے پروگرام کے آغازکا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان  کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم میں وزیراعلیٰ انیشیٹیوز پروگرام پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پروگرام کے لیے چار ارب سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، محکمہ تعلیم میں وزیراعلیٰ انیشیٹیوز کے تحت 401 شیلٹر لس اسکولوں، 152 پرائمری اسکولوں، 186مڈل اسکولوں اور 66 ہائی اسکولوں میں چاردیواری، کلاس رومز، ٹوائلٹس، آئی ٹی لیب، ایڈمن بلاک کی تعمیر اور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ ہر ضلع میں ماڈل اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ نے پروگرام پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات، محکمہ تعلیم اور محکمہ مواصلات بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعہ دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق تمام امور کو جلد از جلد حتمی شکل دیں اور فیصلہ سازی کے عمل کو فوری مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے کئے گئے سروے کے تحت ہر اسکول کی ضرورت کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے آغاز میں مزید تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی اور ترقیاتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ صحت کو وزیراعلیٰ انیشیٹیوز کے تحت تحصیل اور ضلعی ہسپتالوں کے معیار کی بہتری کے لئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے ذریعہ ان اہم شعبوں میں بہتری لائی جائے گی تاکہ عوام کو تعلیم وصحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر دستیاب ہوسکیں۔ صوبائی وزیر پرائمری تعلیم محمد خان لہڑی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ سیکریٹریز اجلاس میں شریک تھے

 

JAM KAMAL

health issues in balochistan

CM Baluchistan Meeting

Tabool ads will show in this div