شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہور ہائي کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شريف کي درخواست ضمانت پر سماعت کل 12 فروری تک ملتوي کر دي ہے۔

نيب اور شہباز شريف کے وکلاء نے آشيانہ ہاؤسنگ کيس ميں جزوي طور پر دلائل مکمل کرلئے ہيں، کل رمضان شوگر ملز کيس ميں دلائل کا آغاز ہوگا۔

سماعت کے دوران جسٹس شہزاد نے استفسار کیا کہ کرپشن کے پيسے کس بینک اکاؤنٹ میں گئے؟ وکيل نيب اکرم قریشی نے دلائل دیئے کہ شہباز شریف نے خود نہيں بلکہ دوسروں کو فائدہ پہنچايا، پیراگون کو فائدہ پہنچانے کےلئے یہ سب کیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پیراگون کے مالک کون ہیں؟ وکیل نیب نے جواب دیا کہ ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ کوئی اور مالک نہیں ہے؟ وکیل نیب نے جواب دیا جی بظاہر یہی ہیں۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ ان دونوں کا شہباز شریف سے کیا تعلق ہے، وکیل نیب نے کہا سیاسی تعلق نکلتا ہے۔

ashiana housing scheme

paragon housing

Tabool ads will show in this div