سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان پہنچ گئے
اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا وفد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی قیادت میں دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔
سابق آرمی چیف پاکستان آمد پر سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔ اکتالیس اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق امور پر گفت گو ہوگی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی وعالمی امور اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
RAHEEL SHARIF
MOHAMMAD BIN SALMAN
IMCTC
PM IMRAN KHAN
تبولا
Tabool ads will show in this div