ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ دولہا بن گئے
ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ شادی بندھن میں بندھ گئے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ کے شادی کی تقریب تو سادہ رہی تاہم دولہا بننے کیلئے انہوں نے کئی جتن کئے ۔


دولہا بننے کیلئے انہوں نے ہیئر اسٹائلسٹ شکیل احمد کے پاس پہنچے اور تیار ہونے کے بعد انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

گزشتہ روزان کے نکاح کی سادہ سی تقریب کراچی میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب پیر کو ہوگی۔

چھبیس سالہ میر حمزہ نے اکتوبر میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے اب تک ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیلا ہے۔فرسٹ کلاس میں میر حمزہ نے اب تک 59 میچز کھیلے ہیں اور وہ 282 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
میر حمزہ گزشتہ برس ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کا حصہ تھے ۔
Test cricketer
Mir Hamza
تبولا
Tabool ads will show in this div