حسین رنگوں نے کراچی کے سمندر کنارے پل کو خوبصورت بنادیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/native-Jative-Bridge-KHI-PKG-09-02-1.mp4"][/video]

کراچي کے نيٹی جيٹي پل کو لوگ خود کشي ،منتيں پوري کرنے، مچھليوں کو خوراک ڈالنے اور مقدس اوراق کو سمندر ميں پھينکنے کے حوالے سے جانتے ہيں ليکن اب اس نيٹي جيٹي پل کو حسين نقش و نگار سے سجا کر دلفريب بنا ديا گيا ہے۔

کراچی کي بندرگاہ ديکھني ہو تو نيٹي جيٹي کے پل تک پہچنا ہوتا ہے۔ اس پل کو خوبصورت دکھانےکا بیٹرا کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اٹھایا اور پل کو حسين نقش و نگار سے بھر ديا۔  شہر والوں کو نیٹی جیٹی پل کا یہ روپ بہت بھلا لگا۔

کے پی ٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ شہر کي ديواروں کو ايسے ہي ڈيزائنز سے سنوارا جائے گا۔

Native Jative Bridge

Neeti Jaiti Bridge

Tabool ads will show in this div