آرکائیو
»
کراچی کی ’’ گندی سی بلڈنگ ‘‘سوشل میڈیا پر خوب وائرل
کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طلبا کی بنائی گئی ویڈیو ’’ گندي سي بلڈنگ ‘‘ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
شہرمیں گندگی کی صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی جانے والی ویڈیو کی تحریر کے رائٹر اور سنگر مہدي مالوف کہتے ہيں کہ کچھ عرصہ پہلے جب وہ کراچي ميں رہتے تھے تو انکي بلڈنگ کا يہي حال تھا۔
مہدی مالوف کا کہنا ہے کہ لوگوں کو صفائی کیلئے خود بھي اپني رہائشی عمارتوں کا خيال رکھنا چاہيے۔
ویڈیو کے ڈائریکٹر منيب بيگ کہتے ہيں انہيں اندازہ ہي نہيں تھا يونيورسٹي کا پراجيکٹ سوشل ميڈيا پر اتنا وائرل ہوجائے گا۔
منیب بیگ کے مطابق کراچي کي زيادہ تر عمارتوں کا يہي حال ہے۔