جادو اپنے کپڑے واپس مانگ رہا ہے
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ’’رام لیلا‘‘ اور’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی جس کے بعد اداکارہ دپیکا پڈو کون سے شادی سونے پہ سہاگا ثابت ہوئی۔ ان دنوں رنویر سنگھ ، عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں لیکن نہ جانے اس تشہیری مہم اور دیگر تقریبات کے لیے ان کی وارڈ روب کے معاملات کون دیکھ رہا ہے۔
چھ جولائی 1985ء کو ممبئی میں آنکھ کھولنے والے رنویر سنگھ عمرعزیز کی 33 بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن لباس دیکھ کر لگتا ہے کہ رنویر ’’سویٹ 16 ‘‘ سے آگے نہیں بڑھنا چاہتے۔ چمک دمک اپنی جگہ لیکن ان کے اپنائے گئے بعض اسٹائل تو خود ان کے مداح بھی سمجھنے سے قاصر ہیں۔
سوشل میڈیا کا دور ہے تو ہرقسم کی تشہیر اور خیالات کے اظہارکیلئے ٹوئٹر اور فیس بک کا سہارا لیا جاتا ہے، رنویر بھی یہی کر رہے ہیں لیکن دیکھنے والوں کے ذہن میں یہی سوال گوج رہا ہے کہ ’’کہاں سے لاتے ہو ایسے کپڑے؟ ‘‘۔ رنبیر کی تصاویر پر جوابی تبصروں کے علاوہ بنائی جانے والی میمز لاجواب ہیں جو دیگر صارفین کیلئے خوب تفریح کا سامان بن رہی ہیں۔ چند ایک پر نظر ڈالتے ہیں۔
Jadoo called ,he wants his clothes back pic.twitter.com/oFD1u3UrZN
— The Notorious B.E.E ?? (@chatpataka100) January 31, 2019
یہاں رنویر تو ’’درندہ موڈ ‘‘ میں ہیں لیکن کسی نے یاد دلا دیا کہ فلمی کیریکٹر جادو اپنے کپڑے واپس مانگ رہا ہے۔
Ab Bed sheet se bhi kapde silwao ge Ranveer bhaiyya ? ye baat @deepikapadukone bhabhi ko pata chala toh tumhe washing machine me dhoyegi...
— संस्कारी बजरंगदल कार्यकर्ता (@Being_Sanskaari) February 3, 2019
مداحوں نے رنویر کو خبردار کیا کہ اب بیڈ شیٹ سے بھی کپڑے سلواؤ گے تو دیپکا بھابھی واشنگ مشین میں ڈال دیں گی۔
caption? pic.twitter.com/ki4UkfZ6TC
— Gaurav? (@IamGRPanchal) February 2, 2019
متوجہ ہوں، ایسے کپڑے تو چوپائے بھی پہنتے ہیں۔
What the hell is he wearing???? I understand it's cool to experiment and whatever but how did he think this is going to look cool??? Even most Hollywood actresses would never be caught dead wearing this ???
— niki_SSR (@nikita3553) February 4, 2019
اس لباس کو دیکھ کر تو تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ رنویر نے سوچا بھی کیسے کہ ان کپڑوں میں وہ ’’کول‘‘ لگ سکتے ہیں؟۔ یہی نہیں کسی نےپوسٹ مین تو کسی نے بھکاری کا لقب بھی دے ڈالا۔
Bhai bas ye bata de tere kapde kon silta hai?
— Rohit? (@Rohit25879007) February 5, 2019
اس جوکر نما ڈریس پر یہ سوال بجا ہے کہ بس اتنا بتا دو، ایسے کپڑے کون سیتا ہے؟
— Gopika saigal (@gopika_saigal) February 6, 2019
I don't know @deepikapadukone ne kya sochke is joker se marriage kri... who have no dressing sense nd who is behaving always like junglee ?
— Muskan Ch (@MuskanC09890967) February 6, 2019
دپیکا کی ایک سچی مداح کو اس بات کی فکر لگ گئی ہے کہ کیا سوچ کر انہوں نے یہ رنویر سے شادی کی؟۔
Ranveeer bhaiyaa... Jo kapdaa koi soche bhi naaa pehenne ko aap wo sab fashion me le aa rahe??
— ?pur se hain bhai hum (@krishmastermind) February 7, 2019
انہیں فکر ہے کہ جو کپڑے پہننے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ، رنویر وہ سب فیشن میں لا رہے ہیں۔
— Varun sharma (@varunssharma100) February 8, 2019
یہاں شاید دپیکا کو پرسکون حالت میں دکھایا گیا ہے کہ بالآخر رنویر نے کچھ تو ڈھںگ کے کپڑے پہنے۔
Bhai bhai ek number ka Bandar lghra h
— Shavez Khan (@ShavezK74860803) February 8, 2019
ساتویں آسمان پر چڑھانے والے مداح اتارنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاتے، انہوں نے تو بھائی بھائی کہتے ہوئے ’’بندر‘‘ ہی کہہ ڈالا۔
#PETA this guy is trending animal wear
— Dumped guy (@DumpedGuay) February 8, 2019
ایک صارف نے تو جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم کوخبردار کرڈالا۔
Sully boy x Gully boy ? pic.twitter.com/8dfXoCNdaS
— Kalai?|芸術| シ GULLY BOY FEB14 (@mynameisKalai) February 9, 2019
اس ٹویٹ کو تو کسی کیپشن کی ضرورت بھی نہیں۔
پکچر ابھی باقی ہے، اس ڈریس کو دیکھتے ہی رنویر کی جڑواں بہن دریافت ہوگئیں جو یہ لباس کسی کو دینے والی تھیں لیکن اب ؟ ہرگز نہیں دیں گی۔
Was just going to giveaway this dress to someone.... And now it's hard ? Twining with @RanveerOfficial Wow ? ? pic.twitter.com/g9fPOll0K7
— Hetal Satra (@Hetal_17) February 10, 2019
لگتا ہے فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے رنویر سنگھ اپنا بینڈ باجا بجوانے کے بعد بھی شائق ہیں کہ ابھی وقت ہے، ذرا چمک دمک دکھا لی جائے۔ حیرت اس بات پر ہے کہ دپیکا جو اسٹائل سینس کے حوالے سے اپنی ایک انفرادیت رکھتی ہیں، شوہرنامدار کے ایسے کپڑوں پراتنی تنقید کے باوجود بھی ان کے پہننے اوڑھنے کا خیال کیوں نہیں رکھتیں۔