کالعدم طالبان سےقتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،سیکیورٹی دی جائے،نبیل گبول

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، اگر نہیں کچھ ہوا تو ساری ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ حکومت کو آگاہ کرنے کے باوجود سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ نبیل گبول نے صاف کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ساری ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی۔ نبیل گبول نے ان کی سیکیورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کا سندھ حکومت کے نام بھیجا گیا خط بھی پیش کیا۔ چئیرمین کمیٹی، رانا شمیم نے یقین دلایا کہ سیکورٹی کیلئے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھیں گے۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2013ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے عارف علوی اور ایم  کیو ایم کے آصف حسنین نے بل کی مخالفت کی۔ اجلاس میں چوہدری اسلم اور اعتزاز حسن کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ سماء

کی

دی

President

investigations

pain

Tabool ads will show in this div