ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

ايم ڈی واٹر بورڈ کراچی خالد محمود شيخ کو عہدے سے فارغ کرديا گيا، اسد اللہ خان کو منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

کراچی کے شہریوں کو پانی کی بدترین کمی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہتے ہیں، تاہم اس بار خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

خالد محمود شيخ کی جگہ اسد اللہ خان کو واٹر بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، وزیر بلدیاتی سندھ سعید غنی نے خالد شیخ کو ہٹانے اور اسد اللہ کی تقرری کی منظوری دیدی۔

MD Water Board

Tabool ads will show in this div