ٹيسٹ کرکٹر ميرحمزہ کی بارات اتوار کو جائے گی

ٹيسٹ کرکٹر ميرحمزہ کی بارات اتوار کو ہوگی۔
ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ شادی کے بندھن ميں بندھ گئے ۔جمعہ کو نکاح کي سادہ سي تقريب کراچي ميں ہوئی۔ ميرحمزہ نے اپني کزن کو جيون ساتھي بناليا اور وہ اتوار کو دلہنيا لينے جائيں گے ۔ان کے وليمے کي تقريب پير کو ہوگی۔
چھبیس سالہ میر حمزہ نے اکتوبر میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے اب تک ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیلا ہے۔فرسٹ کلاس میں میر حمزہ نے اب تک 59 میچز کھیلے ہیں اور وہ 282 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔


Test cricketer
Mir Hamza
تبولا
Tabool ads will show in this div