کوئٹہ: گیس لیکیج سے دو روز کے دوران 6 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو
 

کوئٹہ میں گیس کے اخراج سے خاتون جاں بحق ہوگئی،2 روز کے دوران ایسے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جان محمد روڈ نجیب اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں کرائے کے فلیٹ میں مقیم 65 سالہ زبیدہ بی بی رات کو گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سوگئی تھی۔

گیس کا پریشر کم ہونے پر ہیٹر بجھ جانے سے  کمرے میں گیس بھر گئی جس کےنتیجےمیں دم گھٹنے سےخاتون  دم توڑ گئی۔

خاتون کے انتقال کرجانے کی  اطلاع ہسمایوں نے پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

دو روز کے دوران گیس کے اخراج سے  انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز بھی پشتون آباد کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے  3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور ایک بچی بے ہوش ہو گئی تھی۔

GAS LEAKAGE

gas suffocation

woman passes away

Tabool ads will show in this div