وڈیو: تھائی لینڈ،ہاتھی لڑکی کو سونڈ میں دبا کر بھاگنے لگا

تھائی لینڈ میں خاتون کو ہاتھی کیساتھ تصویر لینا مہنگا پڑ گیا

تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں موجود ہاتھی کے ساتھ نوجوان خاتون نے جیسے ہی کھڑے ہو کر تصویر لینی چاہی، تو ہاتھی نے اسے اپنی سونڈ سے اٹھا کر بھاگنا شروع کردیا۔

تھائی میڈیا کے مطابق 19 سالہ لڑکی سورن میں واقع مارکیٹ میں موجود تھی، جہاں اس نے ہاتھی کے ساتھ تصویر بنوانی چاہی، تاہم لڑکی جیسے ہی ہاتھی کے قریب آئی، چالاک ہاتھی نے اسے سونڈ میں دبالیا۔

ہاتھی نے غصے میں مارکیٹ میں لگے کئی اسٹالز کو بھی اپنے قدموں تلے روند ڈالا، موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے نزدیک موجود مہابت نے ڈنڈے سے شریر ہاتھی کی پٹائی کی تو اسے عقل آئی اور اس نے لڑکی کو اپنی سونڈ سے آزاد کردیا۔

Trunk

Surin

Tabool ads will show in this div