لاہور میں پیشی پر آنے والا شخص فائرنگ سے جاں بحق

لاہور ميں سیشن کورٹ کے قريب فائرنگ سے پيشي پر آنے والا شخص جاں بحق ہوگيا۔

سيشن کورٹ کي پارکنگ کے باہر بابا گراؤنڈ کے قريب موٹرسائيکل پر سوار تين ملزمان نے ايک شخص پر فائرنگ کر دي جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگيا جب کہ ملزم فرار ہوگئے۔

پوليس تحقيقات کے مطابق جاں بحق شخص بلال ڈار ريلوے کالوني کا رہائشي اور پيشي کےليے عدالت آ رہا تھا، مقتول کے خلاف پسند کي شادي پر لڑکي کے اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

سیشن جج لاہور نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے پوليس سے رپورٹ طلب کر لي ہے۔

firing incident

session court

man killing

Tabool ads will show in this div