ریا الحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ

لبنان نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریا الحسن کو ملک کی پہلی خاتون وزیر داخلہ تعینات کردیا۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ریاالحسن نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیئے گئے۔ ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل ریا لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں، جب کہ ریاالحسن ملک کی طاقتور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم سعد الحریری نے اپنے بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری ان پر عائد کی ہے۔

ریاالحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت ’فیوچر موومنٹ پارٹی‘ کی رکن ہیں۔

INTERIOR MINISTER

ARAB

first woman

Tabool ads will show in this div