بلاول بھٹو کا افغان امن کے ليے پاکستان کو کردار ادا کرنے پر زور

چيئرمين پيپلزپارٹي بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  پاکستان کے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ افغان امن عمل کاحصہ بنے، امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی صورتحال کے لیے ہمیں منصوبہ سازی کرنی چاہیے۔

واشنگٹن ميں صحافيوں سے گفتگو ميں بلاول بھٹو نے افغان امن کے ليے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور ديا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنازع کاحل مصالحت ہے، اس کو مصالحت نہیں کہتے کہ جب آپ دشمن کو اطمینان دلائیں اور مطالبات مان لیں، مصالحت تب ہوتی ہے جب تمام فریق غلطی کا احساس کریں اورذمےداری قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ایک فریق کو مطمئن کریں، مطالبات مانیں تو یہ پاکستان اور  خطے کے لیے تباہ کن ہوگا۔

BILAWAL BHUTTO

US troops

Tabool ads will show in this div