گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو جواب دیدیا

مشيروں کی تعيناتی پر گورنر سندھ اور وزيراعلیٰ آمنے سامنے آگئے، عمران اسماعيل نے اعجاز جاکھرانی کو مشير بنانے کيلئے مراد علی شاہ کی سمری روک دی، چند روز وزيراعلیٰ نے بھی گورنر کی سمری روک دی تھی۔

سندھ میں مشيروں کی تعيناتی پر صوبائی سربراہ اور وفاق کا نمائندہ آمنے سامنے آگیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کی سمری روک دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 29 جنوری کو اعجاز جاکھرانی کو مشیر بنانے کیلئے سمری گورنر کو بھیجی دی تھی، جسے عمران اسماعیل نے روک دیا۔

اس سے قبل کچھ روز پہلے گورنر سندھ نے پی ٹی آئی رہنماء امید علی جونیجو کو اپنا مشیر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی تھی، جسے مراد علی شاہ نے رد کردیا تھا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کا مؤقف تھا کہ گورنر مشیر نہیں رکھ سکتے۔

MURAD ALI SHAH

Imran Ismael

Adviser

AIJAZ JAKHRANI

Tabool ads will show in this div