وفاق کی پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے نکالے گئے منصوبے بحال کرنے پر آمادگی
اسلام آباد میں بلوچستان حکومت کے نمائندوں اور پلاننگ کمیشن کے درمیان اہم اجلاس ہوا اجلاس میں بلوچستان کی نمائندگی وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری نور الامین مینگل ، ایڈیشنل سیکرٹری ترقیات سجاد احمد بھٹہ مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جبکہ پلاننگ کمیشن کی ٹیم نے وفاقی وزیر پلاننگ کے مشیر آصف شیخ کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے نمائندوں نے نہ صرف وفاقی پی ایس ڈی پی سے بلوچستان سے نکالے گئے منصوبے بحال کرنے بلکہ نئے منصوبے شامل کرنے پر بھی آمادگی بھی ظاہر کی جس کےتحت 20-2019 کی پی ایس ڈی پی میں ضروریات کے مطابق نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں گے،اجلاس دو روز تک جاری رہے گا جس میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔