کوئٹہ،کمرےمیں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث4افراد جاں بحق
کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹ کر تین بچوں سمیت چار افراد جاں، دو بے ہوش ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پشتون آباد کے علاقے خیر محمد روڈ پر رات گئے پیش آیا جہاں گھر کے چھ افراد رات کو گیس کا ہیٹر جتلا چھوڑ کر سو گئے پریشر کم ہونے کی وجہ سے ہیٹر بجھ گیا اور لیکیج کے سبب کمرے میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں دم گھٹ کر پچن سالہ عبدالسلام اسکا چار سالہ بیٹا احمد،تین سالہ بیٹی راکیمہ،تین سالہ بیٹی نوشیمہ جاں بحق ہو گئے جبکہ عبد اسلام کی 35 سالہ بیوی زر سانگا اور ایک بیٹی پانچ سالہ حبیبہ بے ہوش ہو گئے۔
ہمسایوں اور اہل محلہ نے میتیں اور بے ہوش افراد کو دروازہ توڑ کر نکالا اور اانہیں سول اسپتال منتقل کیا جہاں ان کےدیگر ورثاء کو اطلاع دی گئی،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ بے ہوش افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔