عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ، ریا الحسن

لبنان کی ریا الحسن نے عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، وہ طاقتور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو کے قلمدان تفویض کردیئے گئے، جس میں ریا الحسن سمیت 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریا الحسن نے وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ یہ عہدہ حاصل کرنیوالی عرب دنیا کی پہلی خاتون ہیں، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں، ریا لبنان کی طاقتور ترین سیکیورٹی ایجنسیز کی انچارج بھی ہوں گی۔

ریا الحسن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہنا تھا کہ وزیراعظم سعد الحریر نے بھاری ذمہ داری دے کر مجھ پر بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ریاالحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت ’’فیوچر موومنٹ پارٹی‘‘ کی رکن ہیں۔

WOMAN

Raya alHassan

First Arab Interior Minister

Rafique Alhariri

Tabool ads will show in this div