سینیٹ اجلاس: عمران خان پر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سینیٹ میں آج عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا گی، مشاہد اللہ نے کپتان کو مایوس خان قرار دے دیا۔


سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر آج شدید تنقید کی گئی، حکومتی سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بندر کے ہاتھ ادرک لگ گئی، عمران خان مایوس خان بن گئے۔


پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایوان کو بتایا جائے مذاکرات کن شرائط پر کئے جا رہے ہیں۔


فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے میں تحریک انصاف نے دراڑ ڈال دی، تاریخ بتائے گی کہ پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔


اے این پی کے حاجی عدیل کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے کئی بڑے سانحات ہوئے ہیں، ہر روز ایک نیا واقعہ ہورہا ہے، صوبے میں پولیس کو معلوم نہیں کہ عمران خان اور حکومت کی پالیسی کیا ہے، عمران خان طالبان کو بھائی کہتے ہیں۔


مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان سے ایسے حالات پیدا نہ ہو جائیں کہ حالات پر قابو پانا مشکل ہوجائے۔


سینیٹر افراسیاب خٹک نے بھی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کبھی لاٹری ٹکٹ نہ خریدنے والوں کی لاٹری نکل آئی ہے۔


جے یو آئی کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے بھی پی ٹی آئی پر تنقید کا فریضہ پورا کیا، وہ کہتے ہیں کہ عمران خان حوصلہ ہار بیٹھے ہیں۔ سماء

اور

کی

پر

عمران

خان

bail

اجلاس

surgery

climate

hair

canadian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div