ابراہیم ارمان لونی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ لورالائی میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے لیکچرار ابراہیم ارمان لونی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہو گئی رپورٹ میں ارمان لونی کے اندرونی اور بیرونی جسم پرتشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

سول اسپتال کوئٹہ میں ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد زبیر خان اور پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر سلیم ابڑو نے میڈیا کو بتایا کہ لورالائی میں جاں بحق ہونے والے لیکچرار محمد ابراہیم ارمان لونی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے نشانات نہیں ملے پوسٹ مارٹم کے عمل کے دوران پی ایم اے ، وائی ڈی اے کے ڈاکٹروں سمیت لورالائی سے ارمان لونی کی میت کے ساتھ آنے والے دو ڈاکٹرز بھی موجود تھے  ۔

ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا تھا کہ  پوسٹ مارٹم کا تمام ریکارڈ اور تصاویر ایکسرے موجود ہیں جن کا موازنہ دنیا کی کسی بھی لیبارٹری سے کرایا جاسکتا ہے، متوفی محمد ابراہیم ارمان لونی کے موت کی حتمی وجہ معلوم کرنے کے لئے ان کا دل، کھوپڑی، پھیپھڑوں اور خون کے نمونے فرانزک لیب لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آئندہ بیس روز تک ہمیں موصول ہوجائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے روزِ اول سے ہی  پوسٹ مارٹم کا تمام عمل شفاف رکھا  تاکہ کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات نہ رہیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

 

civil hospital

PMA

Post martam

Arman Loni

Dr saleem Abro

Tabool ads will show in this div