مولانا طارق جمیل نے قومی ائیرلائن سمیت اداروں کی تباہی کی وجہ بد دیانتی قرار دے دی

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے قومی ايئرلائن کي تباہي کي وجہ بد ديانتي کو قرار ديا ۔

گذشتہ دنوں پي آئي اے ہيڈ آفس کے دورے کے دوران مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے افسران اور ملازمین کو اصلاحی بيان دیا۔ انھوں نے کہا کہ  ديانت داري نہ ہونے سے ادارے تباہ ہوگئے۔

مولانا طارق جمیل نے اس امکان کو رد کردیا کہ پی آئی اے کی تباہی میں کسی سازش کا ہاتھ ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے میں دیانت داری نہ رہے تو وہ کبھی پھلتا پھولتا نہیں ہے، سارے ادارے اس ہی لئے ڈوبے پڑے ہیں کیوں کہ دیانت داری اور سچائی چلی گئی۔

بیان کے دوران مولانا طارق جمیل نے حلال کمانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حرام میں برکت نہیں ۔

tableeghi jamat

Tariq Jameel

Tabool ads will show in this div