چارسدہ میں بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا

چارسدہ اور گردونواح ميں رات گئے تک چلنے والا بارش کا سلسلہ تھم گيا مگر نکاسي آب کي ناقص صورتحال کے باعث سڑکوں پر پاني جمع ہوگیا جس کی وجہ سے اسکولوں کي بھي چھٹي کردي گئي۔

چارسدہ ميں برسات تو تھم گئي ليکن نظام زندگي مفلوج ہوگیا،سڑکيں تالاب کا منظر پيش کرنے لگيں تو شہري بھی گھروں ميں محصور ہوگئے،وہیں نکاسي آب کي ناقص صورتحال کے باعث گورنمنٹ مڈل اسکول نمبردو ميں بھي برساتي پاني جمع ہوگيا جس کی وجہ سے بچے اينٹيں رکھ کر اسکول آنے پرمجبورہیں۔

اسکول کے ہيڈ ماسٹرکہتے ہیں کہ تھوڑي سي بارش سے اسکول ميں پاني بھرجاتا ہے،ٹي ايم اے والوں کو درخواستيں بھي دي ہيں ليکن کوئي کارروائي نہيں ہوئي۔اسکول کي ابتر حالت پراساتذہ بھي ہيں پريشان ہیں استادوں کا کہنا ہے کہ اسکول کي بلڈنگ بہت بوسيدہ ہے، بارش کا پني جمع ہے، جو کسي بھي وقت گرسکتي ہے۔

جب کہ اس حوالے سے ٹي ايم اے انتظاميہ کا کہنا ہےکہ برساتي پاني کي نکاسي کا کام جاري ہے۔

 دوسری طرف مالاکنڈ ميں بھي وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاري ہےجبکہ جہلم،منڈي بہاءالدين اور ديگر شہروں ميں بھي ابر رحم خوب برسي ہے،موسم کا حال بتانے والوں نےبارش کا سلسلہ آئندہ چوبيس گھنٹوں تک جاري رہنے کي پيشن گوئي کي ہے۔

Sewerage Lines

mate office

Tabool ads will show in this div