وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 5 سے 6 نئے وزراء کی شمولیت کا امکان
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں توسیع کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا، 5 سے 6 نئے وزراء شامل کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے جے یو آئی اور فاٹا کے ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ میں 5 سے 6 نئے وزراء شامل کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزراء میں جمیعت علمائے اسلام ف کے اکرم خان درانی اور عبدالغفور حیدری کو بھی قلمدان دیئے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی علاقے سے منتخب رکن سینیٹر عباس آفریدی کو بھی وزیر بنایا جائے گا۔ سماء