وائٹ واش کا خطرہ، پاکستان جنوبی افریقا کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلے گا

پاکستان اور جنوبی افريقا کے درميان تيسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں رات 9 بجے شروع ہوگا، قومی ٹيم کو وائٹ واش سے بچنے کےلیے فتح درکار ہے۔

جنوبي افريقا کو سیریز میں 2 صفر کي فيصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو پہلے ٹي ٹوئنٹي میں 6 رنز جب کہ دوسرے ميچ ميں 7 رنز سے شکست ہوئی۔

جنوبی افریقا، پاکستان کو ٹیسٹ میں وائٹ واش اور ون ڈے سیریز میں 3۔2 سے شکست دے چکا ہے۔

ٹي ٹوئنٹي کي عالمي نمبر ون اور مسلسل گيارہ سيريز جيتنے والي ٹيم پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کےلیے تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

دوسرا ٹی 20، پاکستان کو 7 رنز سے شکست،سیریز میں جنوبی افریقا کو2 صفر کی برتری

سنچورين ميں دونوں ٹيميں ايک بار ہي مد مقابل آئيں جس میں پاکستان نے جنوبي افريقا کو 95 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 11 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جا چکے تھے، 5 میں پاکستان اور 6 میں جنوبی افریقا کامیاب رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد پر آئی سی سی نے 4 میچز کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقی کھلاڑی اینڈیل فہلوک وایو کے خلاف نسل پرستانہ جملے ادا کیے تھے۔

پاکستان اسکواڈ

 کپتان شعیب ملک، آصف علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فخرزمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حفیظ، وکٹ کیپر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ،شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری۔

جنوبی افریقا اسکواڈ

کپتان فاف ڈوپلیسی، جیہان کلوٹے، جونیئر ڈالا، کوئنٹن ڈی کوک، بیوران ہینڈ رکس، ریزا ہینڈ رکس، ہینریک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ولیم ملڈر، اینڈیلے فہلوک وےاو، تبریز شمسی، لوتھو سپملا، راسی وین ڈر ڈوسن۔

white wash

3rd t20

Tabool ads will show in this div