بھارتی فوج غریب ہوگئی

بھارتي فوج غريب ہوگئي، بھارت کے پاس فوجیوں کیلئے فنڈز ختم ہونے لگے جس کے بعد فوج کا عارضي الاؤنسز پر گزارہ ہو رہا ہے۔ اکاؤنٹ ڈويژن کی ويب سائيٹ پر کم اخراجات کا نوٹس لگانے کے بعد ہٹا ديا گيا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارت کي فوج ميں غربت ڈيرے ڈالنے لگي ہے، حکمران دنيا بھر سے مہنگے ہتھيار خريد رہے ہيں مگر عام فوجي کيلئے فنڈز ختم ہو رہے ہيں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زير تربيت افسران کا عارضي الاؤنس پر گزارا ہے، بھارتی فوج کے افسران پر تربيتي کورسز اور ديگر مشنز پر سالانہ 4 ہزار کروڑ خرچ ہوتے ہيں، مگر اس بار 32 سو کروڑ ملے، جب کہ 8 سو کروڑ مالي بحران کي نذر ہوگئے۔

بھارتي فوجي پہلے ہي نوکري سے بيزار ہيں، جہاں آئے دن خود کشي کے واقعات رپورٹ ہوتے ہيں، تاہم اب اس صورت حال ميں افسران بھي ہاتھوں سے نکلتے جا رہے ہیں۔

pm modi

Indian Soldiers

Indian military

indian defense budget

Tabool ads will show in this div