امریکی فوجی کی فیس بک لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی

سابق امريکی فوجی نے اپنی گرل فرينڈ اور بيٹے کو گولی مارنے کے بعد فيس بک پر لائيو اسٹريمنگ کے دوران خودکشی کرلی۔

امريکی فوجيوں ميں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، اوہائیو میں سابق فوجی نے فيس بک لائيو اسٹريمنگ کے دوران خودکشی کرلی، مرنے سے پہلے ملزم نے گرل فرينڈ اور بيٹے کو گولياں ماريں، 5 سالہ بيٹا ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 33 سالہ امریکی فوجی میک لینڈن نے خودکشی سے پہلے والدہ کو فون پر اپنے انتہائی اقدام سے متعلق بتایا اور پھر اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلادی۔

فوجی کی ماں نے 911 کو فون پر اطلاع دی تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی میک لینڈن انتہائی قدم اٹھا چکا تھا، ریسکیو اہلکاروں کو میک لینڈن اور بچے کی لاشیں ملیں جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امريکی ميڈيا کے مطابق میک لينڈن جنگ ميں حصہ لے چکا تھا اور اعصابی تناؤ کا شکار تھا۔ امريکا ميں فوجيوں ميں خودکشی کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے اور ايک رپورٹ کے مطابق روزانہ تقريباً 20 سابق فوجی خودکشی کرتے ہيں۔

USA

Live Streaming

Former Soldier

Tabool ads will show in this div