ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
سماء کو موصولا اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری،ایبٹ آباد،ہري پور اور گلگت اور لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے عوام خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
دوسری جانب مانسرہ،سوات ، پشاور کے اطراف سمیت کے پی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کي شدت 5.6 ریکارڈکی گئی ، زلزلہ کے مرکز آزاد کشمیر مظفرآباد سے 104 کلو میٹر شمال مشرق اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اس وقت زلزہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔