اداکار رنویر سنگھ کی مداحوں پر چھلانگ، خواتین زخمی

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران اپنے مداحوں پر چھلانگ لگادی جس سے خاتون زخمی ہوگئیں۔

رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی پروموشن کے دوران گانوں پر پرفارم کررہے تھے، اپنی پرفارمنس کے آخر میں اداکار جوش میں آکر سامنے موجود حاضرین اس خیال سے کود پڑے کہ انہیں پکڑ لیا جائے گا۔

رنویر سنگھ کی اس حرکت کی وجہ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں بعد ازاں رنویر نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے تقریب سے فوری طور پر نکل جانا ہی بہتر سمجھا۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ فلم ’گلی بوائے‘ میں ریپر کا کردار نبھارہے ہیں۔

Ranveer Singh

injures

dive

Tabool ads will show in this div