دیامیر بھاشا ڈیم فنڈنگ، عمران خان کا دستخط شدہ بلا نیلام

جنوبی افریقا میں دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ ریزنگ کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے بڑا حصہ ڈالتے ہوئے دو گھنٹے میں تین کروڑ ستر لاکھ پاکستانی روپے جمع کرلیے۔

سینچورین میں ہونے والی چندہ مہم میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا۔ اس موقع پر عمران خان کا دستخط شدہ بلا اکتیس لاکھ انتیس ہزار روپے میں نیلام ہوا، جب کہ ان کی دستخط شدہ گیند سات لاکھ تیس ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔

دوسری جانب اسی تقریب میں موجودہ کرکٹ ٹیم کا دستخط شدہ بیٹ پندرہ لاکھ چونسٹھ ہزار روپے میں اور کرکٹ ٹیم کی دستخط شدہ ٹی شرٹس سات لاکھ تیس ہزار روپے میں نیلام ہوئیں۔

فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اگر پاکستانیوں کا یہی جذبہ رہا تو ایک نہیں کئی ڈیمز بنائیں گے، اسی جذبے کے تحت مقررہ تاریخ سے پہلے ڈیمز بن جائیں گے۔

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ سب مل کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے، وزیراعظم عمران خان نے آج تک جو بھی کام شروع کیا وہ مکمل کرکے دم لیا ہے، ان کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلوں کو چھوئے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین واپڈا کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مہمند اور دیامر بھاشا ڈیمز کے تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ مارچ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں منصوبوں سے پانی اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

گزشتہ سال ملک میں پانی کی قلت کے پیش نظر وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ اکاونٹ قائم کیا تھا، جس میں 9 ارب 60 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار 755 روپے جمع ہوچکے ہیں۔

fund raising

Overseas Pakistani

Saqib Nisar

Diamer Basha Dam

Imran Khan Bat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div