کراچی والوں کیلئے بری خبر، 48 گھنٹوں تک پانی بند رہے گا

کراچی کے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ جہاں پانی آتا ہے ذخیرہ کرلیں، منگل تک 48 گھنٹوں کیلئے دھابیجی سے پانی کی سپلائی جزوی معطل رہے گی۔

کراچی واٹر بورڈ نے موسم گرما سے پہلے شہر کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کيلئے کام کا آغاز کرديا۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق اتوار سے منگل تک دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں چینلز کی مرحلہ وار صفائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، اور کلفٹن سميت صدر ميں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی۔

واٹر بورڈ نے کراچی کے عوام کو احتياط سے پانی استعمال کرنے کا مشورہ ديا ہے۔

Water and Sewerage Board

water shortage

Supply Suspend

Tabool ads will show in this div