ننھے بچوں کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Kids-Kashmir-Rally-Isb-Pkg-04-02.mp4"][/video]

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرو اسلام آباد کے ننھے بچے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، چائنہ چوک سے ڈی چوک تک ریلی نکالی، فضا کشمیر کی آزادی کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

کشمیری اپنے شہید بچوں کو سبز ہلالی پرچم میں دفناتے ہیں، ایسے میں پاکستانی بچے بھارتی مظالم پر خاموش کیسے رہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں، اسلام آباد کے بچے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کی مناسبت سے چائنہ چوک سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی، مختلف اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کشمیر اور کشمیریوں کی محبت کا دم بھرتے ننھے پاکستانیوں نے بھارت کو دوٹوک پیغام بھی دے دیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ، مظالموں کے ساتھ، ماوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلے ہیں، بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم بند کر دے ورنہ منہ توڑ جواب دیں گے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں اسلم نے بھارت کو مفت مشورہ بھی دے دیا، رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم نے کہا کہ جس طرح امریکا افغانستان سے بھاگ رہا ہے،اسی طرح مودی کشمیر سے بھاگ رہا ہے، جب زمین آپ کے ہاتھ میں نگل گئی ہے اپنی عزت بچائیں۔

ریلی شرکا نے پلے کارڈز اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کشمیر کے نعرے درج تھے۔

 

rally

5 feb

Tabool ads will show in this div