میں خود کا بہت بڑا فین ہوں، مسٹر ایکسکیوز می آپ بھی

ٹی وی اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہارات اور اس کے کچھ کردار اکثر ہمارے ذہن میں نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ اشتہارات کوئی...

ٹی وی اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہارات اور اس کے کچھ کردار اکثر ہمارے ذہن میں نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ اشتہارات کوئی نہیں دیکھنا چاہتا وہ بھی اس وقت جب آپ اپنا کوئی پسندیدہ پروگرام دیکھ رہے ہوں لیکن آج کل ایسے بہت سارے اشتہارات بن رہے ہیں جن کو لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہوئے ان سے منسلک کرداروں کے دیگر اشتہاروں کا انتظار بھی کرتے ہیں۔

لاہور میں رہنے والے وسیم حسن شیخ جو کہ اپنے پرستاروں میں مسٹر ایکسکیوز می آپ بھی کے نام سے بھی مشہور ہیں، ایسا ہی ایک کردار ہیں جو کہ سوشل میڈٰیا خصوصاً فیس بک پر اپنے انتہائی منفرد انداز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

کِٹ کیٹ ٹیلکم پاؤڈر کے اشتہار کے بعد ان کا ایک جملہ ’ ایکسکیوز می کیا آپ بھی‘ اب ان کی شخصیت کی پہچان بن چکا ہے۔

وسیم جو کہ یونیورسٹی آف پنجاب سے گریجویٹ ہیں، اپنے اشتہارات خود لکھتے ہیں جو کہ انتہائی دلچسپ اور مزہ سے بھرپور ہوتے ہیں، وہ اکثر اپنے اچھوتے آئیڈیاز کی وجہ سے تنقید کا شکار بھی رہتے ہیں اور ان کا مذاق بھی خوب اڑتا ہے، لیکن وسیم کو اس سے فرق نہیں پڑتا۔

لاہور کے علاقے چوبرجی میں اپنے آفس میں سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے وسیم حسن شیخ کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو کاپی نہیں کرتے بلکہ اپنے طریقے اور انسانی نیچر سے قریب رہتے ہوئے کام کرتے ہیں۔

’’میں خود کا بہت بڑا فین ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں جو کچھ کررہا ہوں وہ ٹھیک ہے، تنقید کرنے والے تو ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام میں فیملی انٹرٹینمنٹ پیش کروں‘‘۔

تنقید کرنے والوں کے حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ کسی نے ان سے کہا کہ وہ کے ایف سی یا میکڈونلڈ جیسے اشتہارات کیوں نہیں بناتے؟۔

’’پھر میں نے ان سے پوچھا آپ نے میرا ’’جونی جگنو‘‘ کا اشتہار دیکھا تھا وہ یاد ہے، تو انہوں نے جواب دیا ہاں، کیوں نہیں وہ بین والا ناں!‘‘

ان کا کہنا ہے کہ وہ اشتہارات کے بعد فلموں میں کام کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں اور معمر رانا کے ساتھ ان کی ایک فلم پر ابھی کام چل رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ

ADVERTISING

Waseem Hassan Sheikh

Tabool ads will show in this div