وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج 4 فروری کو ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کےلیے روزگار کی فراہمی اور معاوضوں کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 200 ارب کے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دیدی
اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ مسائل کے حل کےلیے نظام الاوقات کا منصوبہ پیش کرے گا جب کہ خصوصی اقتصادی زونز کی راہ میں حائل مسائل پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔
اس سے قبل 29 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرضے پر قابو پانے کےلیے 200 ارب روپے مالیت کے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
ASAD UMAR
finance minister
Overseas Pakistani
ECC MEETING
تبولا
Tabool ads will show in this div