حافظ آباد میں خاتون سرکاری وکیل کا قاتل اس کا شوہر نکلا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/HAFIZABAD-LAWYER-MURDER-SOLVE-PKG-03-02.mp4"][/video]

حافظ آباد میں خاتون سرکاری وکیل کا قاتل 24 روز بعد گرفتار کرلیا گیا۔

حافظ آباد میں  خاتون سرکاری وکیل کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ان کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ کا شوہر نکلا ۔ پوليس کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نائلہ کو قتل کروايا۔

 ڈی پی او حافظ آباد نے بتایا کہ قاتل کا کہنا ہے کہ وہ نائلہ کے رویے سے ناراض تھا۔ ملزم نے اپنے بھائی اور ماموں کے ساتھ مل کراجرتی قاتلوں سے 2 لاکھ روپے ميں بیوی کو قتل کروایا۔ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

حافظ آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون وکیل قتل

واضح رہے کہ نائلہ امجد کو کسوکی روڈ پر 11 جنوری کو ورزش کے لئے جم جاتے ہوئے گھر کے نزدیک فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔نائلہ امجد سول عدالت میں پبلک پراسیکوٹر تھیں۔ اس کے قتل پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے دو روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔

punjab crime

Tabool ads will show in this div