تازہ ترین

پنجاب ميں واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں آج اتوار کو ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، نعیم الحق سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں صوبے میں واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

متعلقہ خبر: وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

انہوں نے ہدایت کی پنجاب کے عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی ۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور میں ہیں جہاں وہ مصروف دن گذار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دورہ قطر پر روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پنجاب پولیس کے محکمے میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div