تیسرا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان وومن ٹیم نے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان وومن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
ہدف جو کہ 151 رنز تھا کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے انعم امین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ثناء میر نے دو، ایمن انور، ندا ڈار اور نشرح سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
رنز کےتعاقب میں ویسٹ انڈیز مقررہ اوورز میں صرف 138 رنز بنا سکی، تاہم مہمان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے اور دوسرے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے نام رہے۔
Pakistan captain Sarfaraz Ahmed speaking to the Pakistan Women's side before start of the final T20I in Karachi (Video courtesy of the PCB) #PAKWvWIW pic.twitter.com/2IdiH5oM7m
— PakPassion.net (@PakPassion) February 3, 2019
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے لیے معطل کپتان سرفراز احمد اور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی موجود تھے۔ میچ سے قبل سرفراز احمد نے خواتین کھلاڑیوں کو میچ سے متعلق ٹپس اور مفید مشورے بھی دیئے۔